109

فرشتہ بداخلاقی و قتل کیس، غفلت برتنے پر ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج

Spread the love

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) دس سالہ ننھی فرشتہ کیساتھ پیش آنے والے درندگی کے

واقعہ میں مقدمہ درج کرنے میں چار روزتک ٹال مٹول کرنے اورمسلسل غفلت

برتنے والے تھانہ شہزادٹاؤن کے ایس ایچ اوسمیت عملے کے خلاف مقدمہ درج

کردیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں واضح طورپر درج ہے کہ ایس ایچ اوننھی

فرشتہ کے والد کو یہ تک کہتارہاکہ بچی کسی کے ساتھ بھاگ گئی ہوگی۔جسے خود

سے تلاش کرو۔تاہم ذرائع کاکہناہے کہ ایف آئی آر میں ملوث ایس ایچ اوسمیت

اہلکاروں کے نام شامل نہ کرکے پولیس نے انہیں ریلیف دینے کی بھی کوشش کی

ہے۔