72

سٹاک مارکیٹ میں تیزی جاری‘ انڈیکس کی مزید 2نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں

Spread the love

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کوبھی اتارچڑھائو کے بعدتیزی رہی اور

کے ایس ای100انڈیکس کی33300اور33400کی نفسیاتی حدیںبحال ہوگئیں،تیزی

کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں40ارب21کروڑروپے سے زائدکااضافہ

،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت7.22فیصدکم جبکہ59.02فیصد حصص کی

قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے

میں پاکستانی روپے کی بے قدری، فروخت کے دبائواور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب

کاروبار کا آغازمنفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس

ای100انڈیکس32852پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم بعدازاں

حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی

جانب سے فوڈز،توانائی،کیمیکلز، سیمنٹ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی

سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور

کے ایس ای 100انڈیکس دوران ٹریڈنگ ایک موقع پر33544پوائنٹس کی سطح پر

بھی دیکھا گیاتاہم اتارچڑھائوکے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر

برقرار نہ رہ سکا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس191.56پوائنٹس

اضافے سے 33442.10 پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کومجموعی طور پر327کمپنیوں

کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے193کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں

اضافہ،115کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص

کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت

میں40ارب21کروڑ77لاکھ66ہزار953روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے

نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر68کھرب76 ارب36

کروڑ68لاکھ13ہزار849روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر15کروڑ35

لاکھ26ہزار600شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیر کی

نسبت1کروڑ19لاکھ58ہزار900شیئرزکم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply