186

سزا معطلی کیس میں نیب جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف

کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی دوسری درخواست پر نیب اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ

لکھپت جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد

ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن

بینچ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر

ضمانت کی دوسری درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت نواز شریف کے

وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو نواز شریف کی طبی

صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ نواز شریف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔

خواجہ حارث نے عدالت کو نواز شریف کی صحت سے متعلق تازہ ترین ٹیسٹ کے

نتائج سے بھی آگاہ کیا۔ عدالت نے نیب اور کوٹ لکھپت جیل کے سپریٹنڈنٹ کو

نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔دوسری طرف اسلام

آبادہائیکورٹ نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف نیب اپیل

پر سماعت 25 جون تک ملتوی کر دی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ

کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وزیراعظم نواز

شریف کو احتساب عدالت کی جانب سے فلیگ شپ ریفرنس سے بری کرنے کے

خلاف نیب کی اپیل پر سماعت کی۔