43

مریم صفدر کے بیانئے نے ن لیگ کو اس نہج پر پہنچایا، شہباز گل

Spread the love

لاہور(سٹاف رپورٹر) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم

صفدر بیانئے نے ن لیگ کو اس نہج پر پہنچایا ہے الٹا لٹکانے اور سڑکوں پر

گھیسٹنے کا نعرہ لگانے والوں نے قوم کو بے وقوف بنائے رکھا، چور دروازے

ہوں یا خزانے میں چوری کا معاملہ ن لیگ سے بہتر کوئی نہیں جانتا شہر میں

ایماندار تھانیدار آ جائے تو سب چور اکھٹے ہو جاتے ہیں ۔ مریم نواز کے بیان پر

رد عمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو چور کہنے والے آج

بغلگیر ہو گئے ہیں الٹا لٹکانے اور سڑکوںپر گھسیٹنے کا نعرہ لگانے والوں نے قوم

کو بے وقوف بنائے رکھا مریم نواز کے بیانئینے ن لیگ کو اس نہج پر پہنچا یا ہے

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے عوام آئین اور قانون کو بھی عزت نہیں

دی ۔ کہتے ہیں کہ شہر میں ایماندرتھانیدار آ جائے تو سب چور اکھٹے ہو جاتے ہیں

چور دروازے ہوں یا خزانے میں چوری کا معاملہ ن لیگ سے بہتر کوئی نہیں جانتا

، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملکی معیشت کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا ، دونوں

نے لوٹ مار کر کے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply