55

وزارت پٹرولیم کا گیس چوری کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد (جنرل رپورٹر ) ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے گیس چوری کی روک تھام

کے لئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ پٹرولیم ڈویژن ذرائع

کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی میں

گیس چوری کی وجہ سے دونوں کمپنیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اور ان

کے لائن لاسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ گیس چوری اور لائن لاسز میں کمی کے

لئے خصوصی ٹاسک فورس کے قیام پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ ٹاسک فورس

دونوں گیس کمپنیوں سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کر ے گی اور گیس

چوری اور لائن لاسز کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات اور نگرانی کا فریضہ

انجام دے گی۔ ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ سوئی ناردرن نے

کمرشل زمرے میں 14گیس چور پکڑے،جو 0.24یونٹ گیس چوری کر رہے تھے،

0.17ملین روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے،اسی طرح خاص گھریلو زمرے میں

14گیس چور پکڑے،جو 0.16یونٹ چوری کر رہے تھے،0.19ملین کا نقصان

پہنچا رہے تھے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا گھریلو صارفین میں 565چور

پکڑے گئے،جو9.45یونٹ گیس چوری کر رہے تھے،3.21ملین روپے کا نقصان

پہنچا رہے تھے۔ڈسٹری بیوشن کی مد میں 11غیر قانونی کنکشن منقطع کئے گئے۔

ٹرانسمیشن میں ایک غیر قانونی کنکشن ختم کیا گیا۔گیس چوری کو کسی بھی

صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply