59

فواد چودھری کا مفتی منیب الرحمن اور شہاب پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری

نے مفتی منیب الرحمن اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت

دینے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب

الرحمان اور پشاور کی مسجد قاسم علی خان کی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت دینے کا اعلان کیا۔فواد

چوہدری نے کہا کہ منیب الرحمان اور شہاب الدین پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی

دعوت بھجوا رہے ہیں، دونوں مفتی حضرات تشریف لائیں اور دیکھیں کہ چاند

کیسے گردش کرتا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سائنسی طریقے سے چاند دیکھنے

کا یہ آسان طریقہ ہے، چاند کو دیکھنے کیلئے پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply