67

واحد بھارتی شہری ،تمام 17 عام انتخابات میں ووٹ ڈالا، عمر 102 سال

Spread the love

شملہ(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں رہنے والے ایک معمر

شخص کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے اب تک ہونے والے تمام 17لوک سبھا

انتخابات میں ووٹ ڈالے ۔ہماچل پردیش کے ضلع کنار کے رہائشی شیئم سرن نیگی

کی عمر اس وقت 102 سال ہے ، وہ بھارت میں ہونے والے پہلے عام انتخابات

کے دوران ووٹ ڈالنے والا پہلا شخص تھا۔رپورٹ کے مطابق نیگی اپنی زندگی

میں مجموعی طور پر 32مرتبہ انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کیا، شیئم سرن

نیگی یکم جولائی 1917 کو کلپا میں پیدا ہوا، وہ پیشے کے اعتبار سے ایک اسکول

ٹیچر تھا اور1975 میں ریٹائر ہوگیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply