62

عمران خان قوم کو غلام ابن غلام بنانے سے بچانے کی جدوجہد کررہے ہیں، فردوس عاشق

Spread the love

اسلام آباد(جنرل رپورٹر)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس

عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کو غلام ابن غلام بنانے سے بچانے

کی جدوجہد کررہے ہیں،اتوار کو افطار کے نام پر موروثی سیاسی آمریتوں کی

اگلی نسلوں کو منتقلی کی تقریب تھی جہاں لوٹ مار کے مال کے تحفظ کا تجدید

عہد کیا گیا۔ فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ

قصیدہ گو اور دربان موروثی سیاسی آمریت کے ہاتھ پر بیعت کی گردانیں پڑھنا

شروع کر دیں گے،غلامی میں نہیں جانے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply