63

پاکستانی کرکٹر آصف علی کی کم سن بیٹی کینسر کے باعث امریکہ میں دم توڑ گئی

Spread the love

واشنگٹن /اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز

آصف علی کی کینسر میں مبتلا کمسن بیٹی انتقال کرگئیں۔تفصیلات کے مطابق

کرکٹر آصف علی کی بیٹی کو کینسر تھا اور انہیںعلاج کیلئے امریکا منتقل کیا گیا

تھا ،جس دوران آصف علی کی بیٹی میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اس وقت وہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2019 کے دوران اپنی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی

نمائندگی کر رہے تھے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے آصف علی کی بیٹی کے انتقال پر

گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کرکٹر آصف

علی کی بیٹی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیااور تعزیت کا اظہار کیا۔ شاداب

خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصف اس مشکل

وقت میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ کرکٹ حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے

بھی آصف علی کی بیٹی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply