88

ہوائی جہاز میں دھرنا

Spread the love

بیجنگ(جے ٹی این مانیٹرنگ ڈیسک)

چین جانے والی ایک پرواز پر سوار ماں اس وقت جہاز کی روانگی میں تاخیر کا

باعث بن گئیں جب انھوں نے جہاز کے دروازے کے سامنے دھرنا دے دیا کہ ان

کی بیٹی ڈیوٹی فری شاپ سے خریداری کر رہی ہے اس لئے طیارہ ابھی اڑان نہیں

بھر سکتا۔ ’’سپرنگ ائر لائنز‘‘ کی اسی پرواز سے سفر کرنے والی ایک مسافر

خاتون نے سارے واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کر لی اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر اپ

لوڈ کر دی، واقعے کو سوشل میڈیا پر دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ

چکی ہے۔

مسافر خاتون ہوائی جہاز کے مین دروازے پر دھرنا دیئے بیٹھی ہیں،عملہ اور

دیگر مسافر انہیں سمجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے
—————————————————————————

سپرنگ ائرویز کے ترجمان نے میڈیا کو اخبار بتایا مسافر ماں نے جہاز سے باہر

دھرنا دے دیا اور اس طرح جہاز کے عملے کے سربراہ کو جہاز کا دروازہ بند

کرنے سے روکے رکھا۔ خاتون کا دعوی تھا ان کی بیٹی خریداری کر رہی ہے۔ اس

لئے اس نے پولیس سے درخواست کی اس کا انتظار کیا جائے کیونکہ پولیس خرید

کردہ چیزوں کی تلاشی میں مصروف تھی۔

ہوائی جہاز کے باہرسکیورٹی عملہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے الرٹ

ہے
——————————————————————–

زمینی عملے اور پولیس کی مداخلت سے دونوں خواتین کو جہاز سے اتار دیا گیا

جس کے بعد جہاز ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے منزل کی جانب روانہ ہوا۔ فضائی

کمپنی نے تاخیر کا باعث بننے والے مسافروں کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے

اسے غیر مہذب فعل قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply