179

مشرقی سرحد پر مکمل چوکس، ہرغیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، جنرل باجوہ

Spread the love

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح

کیا ہے پاکستان کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے،مؤثر

بارڈر مینجمنٹ کیلئے سرحدی باڑ کے ساتھ ایف سی قلعوں کی تعمیر بھی جاری

ہے، پاکستان مشرقی سرحد پر بھی مکمل طور پر چوکس ہے، پاکستان افغان

مفاہمتی عمل کی کامیابی کیلئے مثبت کردار کیساتھ ساتھ خطے میں امن کیلئے اپنا

کردار ادا کرتا رہے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید

باجوہ نے پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے علاقے داواتوئی میں اگلی

چوکیوں کا دورہ کیا اس موقع پر آرمی چیف کو سرحد پر آہنی باڑ لگانے کی

پیشرفت، آپریشنز اور سماجی و معاشی ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ پاک

فوج کے جوانوں اور افسران سے خطاب میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا کہنا

تھا پاکستان کو بدستور چیلنجز درپیش ہیں لیکن ایسے کڑے حالات نہیں ہیں جن

سے پاکستان ماضی قریب سے گزرا ہے۔ کامیابی کی جانب سفر جاری رکھنے

کیلئے ہمیں صبر، عزم اور اتحاد کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید

باجوہ نے علاقے میں استحکام کیلئے کردار اور جوانوں کے بلند حوصلوں کو

سراہا۔