121

نئے کرنسی نوٹوں کی ایس ایم ایس بکنگ آج سے شروع

Spread the love

لاہور(کامرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے

کے لیے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بکنگ آج ( اتوار) سے شروع ہو گی ۔

نئے نوٹ کمرشل بینکوں کی نامزد شاخوں سے دستیاب ہوں گے جو ’’ای برانچز

‘‘ کہلاتی ہیں، نئے نوٹوں کا اجرا پیر سے شروع ہوگا اور 31مئی 2019 تک

جاری رہے گا۔ایک ایس ایم ایس پر چارجز 1.50روپے جمع ٹیکس ہوں گے۔

www.pakistanbanks.org پر برانچز کی تفصیلات موجود ہیں۔ شناختی کارڈ

نمبر یا اسمارٹ کارڈ نمبر اور مطلوبہ ای برانچ کی آئی ڈی لکھ کر شارٹ کوڈ

8877پر ایک ایس ایم ایس پیغام بھیجنا ہوگا ۔ جس کے1.50 تک چارجز ہوں گے۔

صارف کو موصولہ ریڈیمشن کوڈ ایس ایم ایس میں درج تاریخ کے مطابق زیادہ

سے زیادہ دو ایام کار کے لیے موثر ہوگا۔ صارف کو اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی

کارڈ/ اسمارٹ کارڈ، اس کی ایک فوٹو کاپی اور 8877سے موصولہ ٹرانزیکشن

کوڈ لے کر متعلقہ ای برانچ جانا ہوگا جہاں سے نئے نوٹ مل جائیں گے۔ ایک

شخص 10روپے کے تین پیکٹ اور 50 روپے اور 100روپے کے ایک ایک پیکٹ

لے سکتا ہے۔ ایک شناختی کارڈ/اسمارٹ کارڈ نمبر اور موبائل فون نمبر صرف

ایک مرتبہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کسی مختلف موبائل فون نمبر سے ٹرانزیکشن

کوڈ جاری نہیں کیا جائے گا۔یہ نظام پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پرہے۔ نظام

میں گنجائش ختم ہونے پر نئی بکنگ بھی بند کر دی جائے گی۔ عوام یو اے این

877-008- 111 (021) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔