65

گلوکارواداکارعلی ظفر39 کے ہو گئے، آج سالگرہ منائیں گے

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن) چھنو بوائے کے نام سے مشہور پاکستانی گلوکار،

موسیقار، نغمہ نگار، اداکار، ماڈل اور پینٹر علی ظفر آج اپنی 39ویں سالگرہ

منارہے ہیں وہ 18 مئی 1980ء کو لاہور میں پیدا ہوئے ، شوبز کریئر کا آغاز

ڈراموں میں اداکاری کے بعد فلم ’’شرارت ‘‘کے لیے گانے ’’جگنوں سے بھرلوں

آنچل‘‘ سے کیا تاہم ان کی پہچان ان کی پہلی البم ’’حقہ پانی ‘‘کے گانے ’’چھنو

کی آنکھ میں اک نشہ ہے‘‘ سے بنی اور پھر علی ظفر کی شہرت سرحدوں کے پار

تک جاپہنچی۔بالی وڈ میں ان کی پہلی فلم ’’تیر ے بن لادن‘‘ کی کامیابی کے بعد

انہوں نے خود کوایک بہترین اداکار کی حیثیت سے بھی منوایا اور بالی وڈ کے نہ

صرف کامیاب اداکار بنے بلکہ انہوں نے گائیکی کے میدان میں بھی خوب نام کمایا

اور اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ پاکستان اور ہندوستان میں

موسیقی و اداکاری کے شعبے میں شاندار صلاحیتوں کے بل بوتے پر بے شمار

ایوارڈز حاصل کرنے والے علی ظفر کو کئی بار ایشیاء کے پرکشش ترین مردوں

کی فہرست میں بھی شامل کیا جاچکا ہے۔علی کو ہندوستان کے معتبر فلمی ایوارڈ

دادا صاحب پھالکے سے بھی نوازا گیا ہے جبکہ ان کی کامیابیوں کا سفر تاحال

جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply