233

پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ، اطلاق 14 اگست سے

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ماحولیاتی

تبدیلیوں سے متعلق اجلاس میں بتایا گیا اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ استعمال کے

خاتمے کیلئے قواعد و ضوابط بنا لئے گئے ہیں، 14اگست 2019سے پلاسٹک بیگ

کے استعمال پر پابندی عائد کر دی جائے گی، وزیراعظم عمران خان کو الیکٹرک

وہیکل پالیسی پر بریفنگ دی گئی، پنجاب میں سموگ کی روک تھام اور اس سلسلے

میں کئے گئے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔ گلگت بلتستان اور آزاد جموں

و کشمیر میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق امور سمیت حکومت کی جانب سے

10ارب درخت لگائے جانے کے منصوبے پر اب تک کی پیش رفت پر بھی

تفصیلی بریفنگ دی گئی۔