100

مستونگ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن کلین اپ ، 9دہشتگرد ہلاک، 4اہلکار زخمی

Spread the love

مستونگ ،کوئٹہ(بیورورپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے

قابو کوہ میدان میںسی ٹی ڈ ی کے آپریشن میں 9دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے

جبکہ4اہلکار زخمی ہوگئے ۔ بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاعات پر مستونگ کے علاقے

قابو کوہ مہران میں کارروائی کی ،تو وہاں چھپے دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز

پر فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے تبادلے میں 9دہشت گردمارے گئے جبکہ 4اہلکار

زخمی ہوئے ۔ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں

اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمدکرلیا ۔ سی ٹی ڈی کا کہنا تھامارے گئے دہشت

گردوںکاتعلق کالعدم تنظیموں سے ہے جن کی لاشیں قبضے میں لیکرسول ہسپتال

کوئٹہ منتقل کر دی گئیں،جہاں ان کی شناخت کا عمل جاری ہے،سی ٹی ڈی حکام

کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپر یشن مکمل ہو چکا ہے۔