94

نیب کو آخری مرتبہ دستیاب ہوں،اب یہ ادارہ نہیں ہوگا،زر داری پیشی کی اندرونی کہانی

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی

پیشی کی اندرونی کہانی منظر عام پرآگئی، آصف علی زر داری نے نیب پر واضح

کیا کہ نیب کو آخری مرتبہ دستیاب ہوں۔ذرائع کے مطابق آصف علی زر داری نے

دعویٰ کیا کہ اب نیب نہیں ہوگی۔انہوںنے کہاکہ یہ نیب رہے گا یا پاکستان کی

معیشت۔ انہوںنے کہاکہ ہر ایک کے پاس بلیک منی اور بزنس اکاونٹس ہیں۔ نیب

ذرائع کے مطابق آصف زرداری جعلی اکاونٹس کو بزنس اکاونٹس قرار دیتے رہے۔

ذرائع کے مطابق نیب پیشی پر آصف زرداری شدید غصے میں تھے۔