85

علامہ اقبال ٌ اوپن یونیورسٹی ‘ انگریزی تک رسائی سکالرشپ پروگرام” میں داخلے شروع

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) علامہ اقبالٌ اوپن یونیورسٹی نے نئی نسل کو

انگریزی زبان کی مہارتیں سکھانے کے لئے یو ایس ڈپارٹمنٹ آف سٹیٹ سپورٹڈ

‘انگریزی تک رسائی مائیکروسکالرشپ پروگرام” میں داخلوں کا آغاز کردیا ہے۔

اس حوالے سے ٗوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم، امریکن نمائندے کارن

بسیچ (Karen Bassich) اور عبدالمجید نے ورکنگ ڈاکومنٹ پردستخط کئے تھے۔

پروگرام میں 13تا 20سال کے نوجوان داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر ضیاء

القیوم نے امید ظاہر کی ہے انگریزی تک رسائی کا یہ پروگرام نئی نسل میں مقابلہ

اور شرکت کرنے کی صلاحیتوں کو اجاگر کرے گا اور وہ بیرون ممالک میں اعلیٰ

تعلیم اور روزگار حاصل کرسکیں گے۔ پروگرام کوآرڈینیٹر ٗ شعبہ انگریزی اسسٹنٹ

پروفیسر ٗڈاکٹر سائرہ مقبول کے مطابق اوپن یونیورسٹی نے دیگر جامعات کے ساتھ

اس پراجیکٹ کے حصول کے لئے تجویز پیش کی تھی اور مقابلے میں پراجیکٹ

اپنے نام کردیا تھا۔ یہ پروگرام گجرانوالہ کے طلبہ و طالبات کے لئے پیش کیا گیا

ہے، ہفتے میں تین دن سکولز کے اوقات کے بعد یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس

گجرانوالہ میں کلاسسز ہوں گی۔ یہ پروگرام بالکل مفت ہے، کتب، سٹیشنری اور

مارکرز وغیرہ امریکی سفارتخانے کی جانب سے فراہم کئے جائیں گے۔ کورس کی

کامیاب تکمیل پر طلبہ کو امریکی سرٹیفیکیشن دیا جائے گا۔ داخلہ فارم یونیورسٹی

کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ داخلہ فارمز اے آئی او یو ریجنل

کیمپس بلاک 10Xٗ پیپل کالونی ٗگجرانوالہ کے ایڈرس پر 22 مئی تک پہنچ جانے

چاہئیں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ24 ۔مئی کو منعقد ہوگا۔ مزید تفصیلات کے لئے

ڈاکٹر محمد انیس ٗ ریجنل ہیڈ ٗ اے آئی او یو گجرانوالہ کے فون نمبر 055-

9230251-52-53 یا پروگرام کوآرڈینیٹر ٗسائرہ مقبول کے فون نمبرز 051-

9057656ٗ 0345-8302242 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply