88

ریڈیو پاکستان میں افسر شاہی اور کرپشن کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) ریڈیو پاکستان میں افسر شاہی، کرپشن اور من

مانیوں کے خلاف وزارت اطلاعات نے معلومات اکٹھی کرکے حتمی کارروائی

کرنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے وزارت کو بتایا گیا ہے کہ ریڈیو پاکستان

میں افسر شاہی کی بلیک میلنگ اور اقرباپروری یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ ایک

لفٹ آپریٹر ڈرائیورز اور نائب قاصد کو سترویں سکیل میں ریٹائرڈ کرکے ادارے

کو دن اور رات کا فرق کیے بغیر لوٹ لیا گیا۔ اہم پوسٹوں پر غیر متعلقہ اشخاص

کی تعیناتی نے ادارے کو مزید بلیک میلنگ کی جانب بڑھا دیا ہے اور مفاد پرست

ٹولہ بلیک میل کرکے اپنے غیر قانونی مفادات کے حصول میں مگن ہے ۔ ذرائع کا

کہنا ہے جب مفاد پرست ٹولے کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی اور گھوسٹ

ملازمین کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے اقدامات کیے گئے تو ایک معتبر اور

اعلیٰ آفیسر کو دھکے دے کر دفتر سے ہی نکال دیا گیا ۔ خفیہ رپورٹس نے وزارت

اطلاعات کو ریڈیو پاکستان کی داستان پر ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، ذرائع کا

کہنا ہے کہ جہاں وزارت نے گھوسٹ ملازمین کل کے نائب قاصد جو آج کل 17

ویں سکیل پر موجود ہیں ان کے خلاف کارروائی کرنے والی تھی وہاں ادارے میں

مفاد پرست ٹولے نے ایک لابنگ کرنا شروع کردی کہ حکومت نے چار اسٹیشن بن

کرکے بیروزگاری وملک دشمنی کا مظاہرہ کیا، ورکرز اور ملازمین کو اکسانا

شروع کردیا تاکہ اپنے خلاف اٹھانے والی آوزوں کو دبایا جا سکے .