72

سابق وزیر صحت کی منی لانڈرنگ کے ثبوت میرے پاس ہیں، مشاہد اللہ خان کا دعویٰ

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) سابق وفاقی وزیر کی دبئی میں منی لانڈرنگ کی

افواہ سینیٹ تک بھی پہنچ گئی۔ معلوم ہوا ہے سابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی

سے متعلق ذرائع نے بتایا انہوں نے اربوں روپے منی لانڈرنگ کرکے دبئی میں

نجی قیمتی بوٹ خرید رکھی ہے تاہم گزشتہ روز ذرائع کی خبر کی تصدیق اس

وقت ہوئی جب مسلم لیگ نواز کے سینیٹر مشاہد اللہ نے سینیٹ میں کہا ان کے پاس

دستاویزی ثبوت ہیں کہ ایک وفاقی وزیر نے منی لانڈرنگ کی انتہاء کی اور انہوں

نے کاروبار بھی شروع کر رکھا ہے۔