93

چیئر مین ایف بی آر کی اجا زت کے بغیرکاروباری مراکز،دفاتر میں چھاپوں پر پابندی عائد

Spread the love

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر ) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کاروباری مراکز اور

دفاتر پر چھاپے مارنے پر پابندی لگادی۔فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کی

جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کاروباری مراکز اور دفاتر پر

چھاپوں اور ٹیکس دہندگان کی لسٹ میں سے کسی کا نام معطل کرنے پر بھی

پابندی لگادی گئی ہے۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر کسی کا نام ٹیکس

دہندگان فہرست سے معطل کرنا ہو تو ممبر آپریشن اور چیئرمین ایف بی آر سے

اجازت لینا ہوگی۔اس کے علاوہ کسی ادارے کی ٹیکس چوری سے متعلق ثبوت

ہونے پر چھاپے سے قبل ممبر آپریشن اور چیئرمین ایف بی آر سے پیشگی اجازت

لینا ہوگی۔دریں اثنا فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے

صدر انجینئردارو خان اچکزئی نے ایف بی آر کے چیئر مین شبرزیدی سے ان کے

دفتر میں ملا قا ت کی ۔ اس موقع پر نا ئب صدور ایف پی سی سی آئی عبدالو حید

شیخ ، محمد اعجاز عبا سی ، قر بان علی اور شیر یں ارشد خان بھی مو جو د تھیں ۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئردارو خان اچکزئی نے ٹیکس پیئر ز کے

مختلف مسائل اور ٹیکس دہند گان کی تعداد بڑھانے کے لیے مختلف تجا ویز دی ،

اس موقع پر انجینئردارو خان اچکزئی نے کہاکہ پاکستان کی بز نس کمیو نٹی ایف

بی آر کے احکامات کا خیر مقدم کر تی ہے جس میں ایف بی آر ٹیکس پیئر ز کو کم

از کم 24گھنٹے پہلے اطلاع کئے بغیر ان کے بینک آکا ئونٹس تک رسا ئی حاصل

نہیں کر ے گی کیو نکہ ایف بی آر افسران اپنے اختیارات کو غلط استعمال اور

ٹیکس پیئر ز کو ہراساں کر تے رہے ہیں جو کہ اعتماد کے فقدان کی بنیا دی وجہ

ہے ۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے کہاکہ ایف بی آر کے بہتر اقدامات سے ٹیکس

پیئر ز کے اعتماد میںاضافہ ہو گا اور ٹیکس ریونیو کے حدف کو پورا کر نے میں

مد د ملے گی ۔ اس موقع پر چیئر مین ایف بی آر شبرزیدی نے کہاکہ حکومت

پاکستان نے ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کر دیا ہے جس سے پاکستان کے صنعتکاروں

کو ریلیف ملے گا ، انہوں نے کہاکہ رئیل اسٹیٹ کے ٹیکس کے مسائل کو بھی جلد

حل کیا جا ئے گا ۔ شبرزیدی نے مز ید کہاکہ اگر ٹیکس پیئر ز ٹیکس کی ادائیگی

میں تا خیر کر تے ہیں تو پہلے کی طر ح وہ Non Active Listمیں نہیں ڈالیں جا

ئیں گے۔ملاقا ت کے دوران ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئردارو خان

اچکزئی نے چیئرمین ایف بی آر شبر ذیدی کو ایف پی سی سی آئی کے ہیڈآفس

کراچی اور کیپٹل آفس اسلا م آباد کے دورہ کر نے کی دعوت دی تاکہ ایف پی سی

سی آئی بجٹ تجا ویز سے متعلق تفصیل سے با ت چیت ہو سکے ۔