92

میرج بیوروز نے ویزا آن آرائیول پالیسی کا غلط استعمال کیا،پاکستان نظر ثانی کرے،چین

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں چین کے ڈپٹی چیف آف مشن لی جیان زاو

نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی ویزہ پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے کیونکہ

پاکستانی حکومت کی ویزا آن آرائیول پالیسی کا چند میرج بیوروز غلط استعمال کر

رہے ہیں۔چینی شہریوں کی پاکستانی لڑکیوں سے شادی کے بعد چین میں ان سے

جسم فروشی کی شکایات کے بعد اس وقت پاکستان کے سکیورٹی ادارے تحقیقات

میں مصروف ہیں اور ایک درجن سے زائد چینی شہریوں کو گرفتار کیا جا چکا

ہے۔لی جیان زائو نے سعودی ادارے اردو نیوز کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس

سال شادی ویزا کی درخواستوں میں اضافہ ہوا ہے۔ “گذشتہ سال 142 چینی باشندوں

نے اپنی پاکستانی بیویوں کیلئے چینی سفارتخانے سے ویزے لیے تاہم اس سال چند

ماہ میں ہی 140 کے قریب درخواستیں موصول ہونے پر چینی سفارتخانہ محتاط ہو

گیا اور صرف 50 پاکستانی دلہنوں کو ویزے جاری کیے گئے اور باقی 90 کے

ویزے روک دیے گئے۔”انہوں نے کہا کہ چینی سفارتخانے نے اس کے ساتھ ہی

پاکستانی حکام کو بھی الرٹ کر دیا جس کے بعد پاکستانی اداروں نے تحقیقات

شروع کر دیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کاروبار کے نام پر آنے والے ان چینی

باشندوں کو چیک کرنا چاہیے جو یہاں آ کر شادیاں کرتے ہیں اور پتہ لگانا چاہیے

کہ وہ کن کاروباری اداروں اور چیمبرز آف کامرس کی دعوت پر یہاں آئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ سال کے تمام کیسز کی تفتیش چینی ادارے کر رہے ہیں

اورتحقیقات میں زبردستی جسم فروشی اور اعضا کی فروخت کا کوئی ثبوت نہیں

ملا “انٹرنیٹ اور میڈیا پر اس سلسلے میں جھوٹ بولا جا رہا ہے اگر ایسا نہیں ہے

تو آپ مجھے ثبوت دیں۔”