197

مدارس کو وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کیلئے علما ء نے حکومت کو گرین سگنل دیدیا

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مدارس کو وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کے معاملے

پر حکومت کو علما ء کرام کی طرف سے گرین سگنل مل گیا ۔ پیر کو وزیر تعلیم

شفقت محمود کی زیر صدارت مدارس کو وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کے

حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مفتی منیب الرحمان سمیت مختلف مکا تب

فکر کے علماء کرام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں علماء کرام نے کہا نصاب کے

معاملے پر حکومت کیساتھ ہیں، انہوں نے اپنے کچھ مطالبات بھی وزیر تعلیم کے

سامنے رکھتے ہوئے کہا بینک اکاؤنٹس کھولنے سمیت درپیش کچھ مشکلات کا از ا

لہ کیا جائے،جس کی وزیر تعلیم نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تمام جائز مطالبات

حل کریں گے،اجلاس میں مسائل کے حل کیلئے ملاقاتیں جاری رکھنے پر بھی

اتفاق کیا گیا،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے علماء کرام سے معاملے پر تفصیلی

مشاورت کی ، طریقہ کار پر بات چیت کی گئی ،وزیر تعلیم شفقت محمود نے علما

کرام کوکہا ملک بھر میں یکساں نصاب حکومت کی ترجیح ہے۔وزارت تعلیم کے

اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں موجو د تھے۔