149

موبائل فون کمپنیاں اربوں روپے کی ٹیکس چور، ایف بی آراور پی ٹی اے حکام ملوث

Spread the love

اسلام آباد( جے ٹی این آن لائن) موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے اربوں روپے

کے ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے، چار موبائل کمپنیوں کے اکائونٹس ریکارڈ

سے پتہ چلا ہے انہوں نے گزشتہ سال تیرہ ارب 78 کروڑ روپے انکم ٹیکس کی مد

میں چوری کر رکھی ہے جس پر اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں اس چوری

میں ایف بی آر کے اعلیٰ حکام اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)

کے حکام بھی ملوث ہیں جن کے خلاف تحقیقات حتمی مراحل میں ہیں۔ پاکستان میں

موبائل فون کمپنیوں نے غریب صارفین سے اربوں روپے لوٹ رکھے ہیں جبکہ

حکومت کو ایک پائی بھی ادا نہیں کررہے ہیں ۔ موبائل فون کمپنیوں نے تیرہ ارب

78 کروڑکی ٹیکس چوری پری پیڈ کارڈ کی فروخت اور انٹرنیٹ بل کی مد میں کر

رکھی ہے۔ ان کمپنیوں کے سالانہ آڈٹ ریکارڈ اور ود ہولڈنگ ریکارڈ میں اربوں

روپے کا فرق سامنے آگیا ہے جبکہ ہمارے ایف بی آر کے کرپٹ افسران نے جان

بوجھ کر اس چوری سے نظریں چرا رکھی تھیں ،