161

سعودی عرب، امارت، برطانیہ اور خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں میں پہلا روزہ آج، با قی پاکستان میں کل ہوگا

Spread the love

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں پہلا

روزہ کل 7 مئی کو ہو گا جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ

میں پہلا روزہ آج رکھا جائے گا، تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند

دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر

صدارت محکمہ موسمیات کے کراچی کے دفتر میں ہوا۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں

کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں منعقد ہوئے تاہم ملک کے کسی بھی

حصے سے چاند کی رویت سے متعلق کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ یاد رہے

گزشتہ روز سعودی عرب، خلیجی ممالک اور یورپ میں چاند نظر نہیں آیا اور

وہاں آج پہلا روزہ ہوگا۔ جبکہ پشاور میں مسجد قاسم خان کے خطیب مفتی شہاب

الدین پوپلزئی نے آ ج پہلے روزے کا اعلان کر دیا۔ مفتی شہاب الدین پوپلزئی

کے مطابق چاند کی 22 مصدقہ شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد آج بروز

پیر پہلا روزہ ہوگا۔ مسجد قاسم علی خان کے اعلان کے بعد خیبر اور ہنگومیں آج

پہلا روزہ ہو گا، اس سلسلے میں ضلع بھر کی مساجد سے اعلانات کیے گئے۔

ہنگو میں کی اڈہ مسجد کے مولوی جنت خان کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں

کہا گیا کہ اورکزئی سے 4 اور ہنگو سے ایک شہادت موصول ہوئی ہے جس کے

ہنگو میں پیر 6 مئی کو پہلا روزہ ہوگا۔ باجوڑ کے علاقے ناوگئی کی مقامی مسجد

کے پیش امام مفتی سید نور شاہ نے بھی 6 مئی کو پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کیا

جب کہ چارسدہ اور مہمند کی مساجد سے بھی کل روزہ رکھنے کے اعلانات

کیے گئے۔ ادھر رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو چاند کے حوالے سے

کوئی پیشگوئی میڈیا پر نہ کرنے سے روک دیا تھا کہ اس سے ابہام پیدا ہوتے

ہیں، اس ضمن میں پورے ملک سے شہادتیں جمع کرنے کیلئے کنٹرول روم بھی

قائم کئے گئے تھے.