International Monetary Fund Logo & Pakistan Flag 213

آئی ایم ایف کو صوبوں کی نیا مالیاتی فریم ورک حاصل کر نے کی یقین دہانی

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) صوبوں نے آئی ایم ایف کو فنڈ کے نئے مالیاتی

فریم ورک کو حاصل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے

مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، پنجاب

خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے وزراء خزانہ نے آئی ایم ایف حکام سے ملاقات

کی۔ اجلاس میں ملک کی مالیاتی صورتحال اور آئی ایم ایف کے ساتھ زیر غور

پروگرام پر مذاکرات ہوئے۔ اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف کو بتایا گیا مرکز اور

صوبائی حکومتوں کے درمیان مالیاتی معاملات پر مستقل غور کیا جاتا ہے۔ اعلامیہ

میں کہا گیا قومی مالیاتی کمیشن اور مالیاتی رابطہ کمیٹی کے ذریعے مرکز اور

صوبائی حکام کے درمیان مستقل رابطہ رہتا ہے۔ اجلاس میں صوبوں نے مالیاتی

وسائل کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی ۔ صوبوں نے محاصل جمع

کرنے میں نمایاں بہتری حاصل کی ہے۔ دوسری جانب صحافیوں سے غیر رسمی

گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا بجٹ

خسارے کا اثر وفاق اور صوبوں پر پڑتا ہے، جو لوگ اچھی کارکردگی دکھا رہے

ہیں انہیں آگے لا رہے ہیں۔ آئی ایم ایف سے صوبوں اور وفاق حکومت کے حکام

نے ملاقات کی ہے، صوبوں نے اپنی تجاویز دی ہیں۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات

میں معاشی اعداد و شمار دیے گئے، ٹیکس وصولیاں بڑھانے پر آئی ایم ایف سے

بات ہوئی۔ تجاویز پر آئندہ بجٹ میں غور کیا جائے گا۔