LOC, Army Chief General Qamer Javed Bajwa Address to Army men. 147

محاذ کوئی بھی ہو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، جنرل باجوہ

Spread the love

راولپنڈی(مانیٹر نگ ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے

واضح کیا ہے مسلح افواج کسی بھی محاذ پر ہر قسم کی دھمکیوں کو شکست

دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف

جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روزلائن آف کنٹرول پر نادرن لائٹ انفنٹری کا

دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف نے آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے بلند

حوصلے کی تعریف کی اور بھارتی اشتعال انگیز فائرنگ کا بھرپور جواب دینے

پر جوانوں کو سراہا اورکہا پاکستانی فورسز لائن آف کنٹرول کے اس پار عام

کشمیریوں کی سلامتی و سیکیورٹی کی وجہ سے فائرنگ سے گریز کرتی ہیں۔

ہم ملک کو درپیش سیکیورٹی اور دفاعی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں۔ اس موقع پر

کور کمانڈر راولپنڈی بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔