147

بابا گرو نانک کے جنم دن پر پاکستان کا یادگاری سکہ، ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ

Spread the love

لاہور(ح،ع،زیدی سے) بابا گرو نانک کے550ویں جنم دن کی خوشی میں حکومت

پاکستان نے یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ باوثوق

ذرائع سے معلوم ہوا ہے ڈاک ٹکٹ اور یادگاری سکہ کا ڈیزائن فائنل ہوچکا ہے

اورجلد ہی ان کو جاری کردیا جائیگا۔ پا کستا ن سکھ کمیونٹی نے حکومتی فیصلے

کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے وزیر اعظم عمران اقلیتوں کے بہترین مفاد میں کام

کررہے ہیں۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سردار مہندر پال سنگھ ویر

جی نے ڈاک ٹکٹ اور یادگاری سکہ کے اجراء کے حوالے سے کہا اس سے

پاکستان کی جانب سے پوری دنیا میں بسنے والی سکھ کمیونٹی کیلئے ایک اچھا

پیغام جائیگا۔ حکومت کا یہ بہترین اقدام ہے اسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے،

اس سے دنیا کو معلوم ہوجائیگا پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کیلئے ملک میں

کتنے بہترین ا قد امات کئے اور ان کیساتھ کتنا اچھا سلوک کیا جا رہا ہے،موجودہ

حکومت نے پوری دنیا میں بسنے والی سکھ برادری کا دل جیت لیا ہے۔ بابا گرو

نانک کے550ویں جنم دن پر یہ ایک بہترین تحفہ ہے۔ حکومت نے ویساکھی میلہ

کے موقع پر پاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کو بھی بہترین سہولیات فراہم کی تھیں۔