196

رواں برس زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) حکومت نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب

مقرر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار

415 روپے مقررکیا گیا ہے۔ یکم رمضان کو ببنکوں کی جانب سے 44 ہزار 415

روپے یا اس سے زائد رقم پرازخود زکوٰۃ کی رقم منہا کرلی جائے گی۔ یاد رہے

گزشتہ برس وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے رواں سال

کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 39 ہزار 198 روپے مقرر کیا گیا تھا۔ وزارت مذہبی امور

کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا اگر کسی کے بینک اکائونٹ میں

زکوٰۃ اور عشر کے قانون کی رو سے یکم رمضان المبارک تک 39 ہزار 198

روپے سے کم رقم موجود ہوگی تو اس پر زکوٰۃ کی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔

سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے دن کو ”کٹوتی کا دن”

قرار دیا گیا تھا۔ واضح رہے اسٹیٹ بینک کے مطابق 2017 کے مقابلے میں 2018

میں زکوٰۃ کے نصاب میں 793 روپے اضافہ کیا گیا، 2017 میں زکوٰۃ کا نصاب 38

ہزار 405 روپے تھا جبکہ 2019 میں بھی 2018 کے مقابلے میں زکوٰۃ کے نصاب

میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت رواں برس زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415

روپے ہو گا۔