192

زیر التوا مقدمات جلد نمٹانے کیلئے برانچ رجسٹریز میں خصوصی بنچز کی تشکیل کا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیر

صدارت فل کورٹ اجلاس میں زیر التوا مقد ما ت کو جلد نمٹا نے کیلئے برانچ

رجسٹریز میں خصوصی بنچز کی تشکیل کا فیصلہ کرلیا گیا، چیف جسٹس پاکستان

نے کہا ہے جسٹس قاضی محمد ادارے کیلئے فائدہ مند ثابت ہونگے۔ منگل کو

سپریم کورٹ میں فل کورٹ اجلاس میں عدالت عظمیٰ کے تمام ججزو رجسٹرار

نے شرکت کی ، بعدازاں جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم کور ٹ میں ریسرچ

سینٹر کے قیام کابھی فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں انصاف کی فراہمی ،مقدمات کے

فیصلے، عدالتی فر ائض کی انجام دہی و دیگر امور پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس

میں بتایا گیا امسال یکم جنوری تا چھبیس اپریل سپریم کورٹ میں 7213 مقد مات

درج ہوئے جن میں سے 6169 مقدمات نمٹادیئے گئے، 39338 زیر التوا ہیں ۔

اعلامیہ کے مطابق فل کورٹ اجلاس نے مقدمات کے فیصلوں کی شرح پربھی

اطمینان کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں مؤثر اور آسان انصاف فراہمی کے مختلف

ذرائع پر بھی غور کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق مقدمات کے فیصلوں کیلئے بہتر

کاوش کی ضرورت پر بھی زوردیا گیا جبکہ دیگر انتظامی اور عدالتی امور بھی

زیر بحث آئے ۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں تعینات ہونیوا لے نئے جج

قاضی محمد امین کو خوش آمدید بھی کہا۔