36

محکمہ ریلویز نے پرتعیش سیلون متعارف کروا دیا

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) محکمہ ریلویز نے اپنی آمدن بڑھانے کے سلسلے

میں مسافروں کے لئے پرتعیش سیلون متعارف کروادیئے ،مسافر راولپنڈی سے

لاہوراور کراچی جبکہ کراچی اور لاہور کے درمیان بکنگ کرواسکیں گے ،سیلون

تین مسافروں کے لیے ہے جو نان سٹاپ اورمیل ایکسپریس کے ساتھ لگایا جائے گا

اس میں دی گئی سہولیات پاکستان میں کسی سفری سہولیات کا حصہ نہیں ہیں،آن

لائن بکنگ کی سہولت بھی موجودہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ریلوے

نے اپنی آمدن بڑھانے کے لیے سیلون سروس متعارف کروادی ہے جس میں

گھرسا ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ اگر مسافر چاہیں تو پاکستان ریلوے کی طرف سے

مزید سہولیات بھی فراہم کی جاسکتی ہیں جن میں اے سی بزنس میں 6 برتھ شامل

ہوں گے۔ لاہورسے کراچی یکطرفہ کرایہ نان سٹاپ گاڑی کے ساتھ 83 ہزارپانچ

سو اور میل ایکسپریس ٹرین کے ساتھ 72 ہزار8 سو،لاہورسے راولپنڈی کے لیے

نان سٹاپ 19 ہزار 3 سواورمیل ایکسپریس کے ساتھ 16 ہزار 8 سوجبکہ راولپنڈی

سے کراچی کے لیے نان سٹاپ1 لاکھ 27 ہزار اور میل ایکسپریس کے ساتھ 89

ہزار 4 سوروپے میں بک کی جاسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں