34

شہباز شریف کے وکیل اشتر اوصاف سپریم کورٹ میں بے ہوش ہوکر گرپڑے

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے وکیل اشتر

اوصاف کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں بے ہوش ہوکر گر پڑے۔

سپریم کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کے کیس کی

سماعت جاری تھی کہ اس دوران دلائل دیتے ہوئے ان کے وکیل اشتر اوصاف بے

ہوش ہوکر گر پڑے۔اشتر اوصاف کی طبیعت بگڑنے پر بینچ اٹھ گیا اور انہیں فوری

طبی امداد دینے کے لیے ڈاکٹر کو طلب کیا گیا، سپریم کورٹ کے ڈاکٹر یاسر نے

اشتر اوصاف کا معائنہ کیا جس کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے قریبی ہسپتال

منتقل کردیا گیا۔اشتر اوصاف کی طبیعت بگڑے پر کیس کی سماعت کرنے والے

جسٹس عظمت سعید نے ان کی طبیعت کے بارے میں معلوم کیا اور کورٹ نمبر 2

کے تمام کیسز ملتوی کردیے۔کورٹ نمبر 2 میں کیسز ملتوی ہونے کے بعد وزیر

ریلوے شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کیس بھی ملتوی کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں