42

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف ہڑتال جاری، مریض دربدر

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن) پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی

میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ریفارمز(ایم ٹی آئی) ایکٹ کے خلاف مسلسل تیسرے

روز بھی ہڑتال جاری رہی جس کے باعث انہوں نے او پی ڈی میں کام بند کررکھا

۔ لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، سروسز، چلڈرن اور شیخ زید

سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز نے کام بند جبکہ راولپنڈی میں بھی

ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے او پی ڈی کا بائیکاٹ کردیا۔ فیصل آباد کے

الائیڈ اور سول ہسپتال سمیت دیگر سرکاری سپتالوں میں بھی ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال

جاری رکھی جبکہ ملتان کے نشتر ہسپتال کے آوٹ ڈور وارڈز بند ہیں، سرگودھا

کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بھی ہیلتھ بل کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی اپیل پر جزوی

ہڑتال کی جارہی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی ہڑتال کے سبب او پی

ڈی میں علاج و معالجے کی غرض سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا

سامنا ہے اور مریض نجی ہسپتالوں کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز

کا کہنا ہے حکومت کی جانب سے مجوزہ بل کو واپس لینے تک ہڑتال جاری رہے

گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں