111

ریاض میں مشرق وسطیٰ کا جدید ترین سینما عوام کیلئے کھول دیا گیا

Spread the love

ریاض(جے ٹی این آن لائن) سعودی عرب میں 35 برس بعد فلموں کی نمائش کی

اجازت دینے کے ساتھ ساتھ مختلف شہروں میں سینما گھر بھی کھولے گئے ہیں

سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت آنے والے چند سال میں 100 سے زائد

سینما گھر کھولے جانے ہیں اوراس منصوبے پرعملدرآمد تیزی سے جاری ہے۔

اس ضمن میں سعودی عرب میں نہ صرف ملک کا بلکہ پورے مشرق وسطیٰ کا

پرتعیش ترین سینما دارالحکومت ریاض کے کنگڈم ٹاورمیں عام عوام کیلئے کھول

دیا گیا ہے جس کا افتتاح ارب پتی شہزادے ولید بن طلال نے کیا۔ خدیجیہ ٹی وی

کے مطابق ولید بن طلال نے سینما گھر کے افتتاح کے بعد بات کرتے ہوئے ولی

عہد محمد بن سلمان کی تعریف کی اور کہا ان کے وژن کے مطابق سعودی عرب

ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ولید بن طلال نے نئے سینما کو سعودی شہریوں کی

تفریح کے لیے اہم قدم قرار دیا اور کہا اس سے لوگوں کی طرززندگی میں بہتری

آئے گی۔ سینما گھر میں 8 اسکریننز نصب کی گئی ہیں جبکہ پرتعیش فوڈ کورٹ

بھی موجود ہے۔ بچوں کے لیے خصوصی ہال بھی بنایا گیا ہے جبکہ ہالزمیں جدید

طرز کے صوفے رکھے گئے ہیں جو بستر میں تبدیل ہونے کی صلاحیت رکھتے

ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے اس پر تعیش سینما

کے ہالز کے اندر لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء بھی فراہم کی جائیں گی۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں قائم ہونے والے جدید ترین سینما گھر کا بیرونی منظر

سعودی شہزادے سینما گھر کا افتتاح کررہے ہیں

سینما گھر کا اندورنی منظر

سینما گھر کے ہال کا منظر جہاں سعودی شہری فلم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں

سعودی خواتین سینما ہال میں فلم دیکھنے کےساتھ ساتھ ایک دوسرے کےساتھ گپ شپ میں محو ہیں

سینما ہال میں کھانے پینے کے ایک سٹال سے سعودی شہری من پسند اشیائے

خوردو نوش کا انتخاب کررہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں