93

فیس بک اکائونٹس کے 60 کروڑ پاس ورڈ خفیہ نہ رہے

Spread the love

کیلیفورنیا(جے ٹی این آن لائن) سیکیورٹی میں خامیوں، جھوٹی خبروں کی تشہیر

اور صارفین کا ڈیٹا دیگر کمپنیوں کو دینے کے بعد فیس بک کے متعلق ایک اور

انکشاف ہوا ہے کہ اس پلیٹ فارم پر کم سے کم 20 سے 60 کروڑ صارفین کے

پاس ورڈ محفوظ نہیں رہے۔ فیس بک پر یہ اتنے بہت سے پاس ورڈ صرف سادہ

ٹیکسٹ کی صورت میں محفوظ ہیں اور کم ازکم دنیا بھر میں پھیلے فیس بک کے

ہزاروں ملازمین سے یہ کسی صورت پوشیدہ نہیں اور انہیں بہت آسانی سے سرچ

بھی کرایا جاسکتا ہے۔ یہ پاس ورڈ فیس بک لائٹ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین

سے تعلق رکھتے ہیں۔ حال ہی میں انٹرنیٹ سیکیورٹی سے وابستہ ماہر برائن

کریبس نے کہا ہے فیس بک پلیٹ فارم پر ایسے پاس ورڈز کی تعداد 20 سے

60 کروڑ ہوسکتی ہے جو سادہ ٹیکسٹ کی صورت میں عیاں ہیں اور وہاں کے

ملازمین انہیں باقاعدہ سرچ بھی کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

فیس بک اکائونٹس کے 60 کروڑ پاس ورڈ خفیہ نہ رہے” ایک تبصرہ

  1. فیس بک کے حوالے سے ایسے ہوش ربا انکشافات صارفین کیلئے واقعی باعث تشویش ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں