46

پی آئی اے ،سٹیل ملز،ریلوے ،یوٹیلیٹی سٹورز سمیت 15ادارے نجکاری فہرست سے خارج

Spread the love

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وفاقی حکومت نے پی آئی اے ،سٹیل ملز،ریلوے اور

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن سمیت 15پبلک سیکٹر ادارے نجکاری کی فہرست سے

خارج کردئیے ہیں جبکہ 41پبلک سیکٹر اداروں کی نجکاری کیلئے متعلقہ وزاروں

کو سفارشات دینے کی ہدایت کی ہے ۔وزارت نجکاری کی جانب سے جاری

ہونیوالے دستاویزات کے مطابق حکومت نے پبلک سیکٹر کے 15اداروں کو

نجکاری کی فہرست سے خارج کردیا ہے ان اداروں میں پی آئی آے ،پاکستان سٹیل

ملز،پاکستان ریلوے ،اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے علاوہ نیشنل بنک

،انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بنک لمیٹڈ ،ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان ،پاکستان سٹیٹ آئل

،سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی ،سوئی سدرن گیس پائپ لائن کمپنی،سول

ایوی ایشن اتھارٹی ،پاکستان سٹیل فیبریکیٹنگ کمپنی لمیٹڈ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی

،نیشنل کنسٹرکشن لمیٹڈ اور پرنٹنگ کارپوریشن شامل ہیں۔دستاویزات کے مطابق

پبلک سیکٹڑ میں موجود 41اداروں کی نجکاری کیلئے متعلقہ وزارتوں کو موثر

پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ان پبلک سیکٹر اداروں میں ہائوس بلڈنگ

فنانس کارپوریشن ،نیشنل اینوسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ،نیشنل انشورنس کمپنی ،پاکستان

ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ ،اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ،او جی ڈی سی ایل

،پی پی ایل ،جی ایچ پی ایل ،پی ایم ڈی سی ،فیسکو،آئیسکو،لیسکو

،کیسکو،میپکو،ہیسکو،کاپکو،پیسکو،گیپکوِ جنکو ون ،جنکوٹو،جنکو تھری،جنکو

فور،پی آئی اے کی ملکیتی روسویلٹ ہوٹل ،نیویارک ،سکرائب ہوٹل پیرس،این ایف

سی ،سٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن ،ایچ ای سی ،پاکستان مشین ٹول فیکٹری ،پی آئی

ڈی سی ،سندھ انجینئر نگ لمیٹڈ ،مورافکو انڈسٹریز ،رپبلک موٹرز لمیٹڈ ،پاکستان

انڈسٹریل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر،ایکسپورٹ پروسیسنگ زون،پورٹ قاسم

اتھارٹی ،کراچی پورٹ ٹرسٹ ،پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ،ٹی آئی پی ،پی ٹی

سی ایل اور نیشنل بک فائونڈیشن شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں