57

پاکستان کاخطرناک چینی میزائل پی ایل 15اپنے تھنڈ رطیاروں میں نصب کرنے کا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان نے چین سے طاقتور ترین ائیر ٹو ائیر چینی

ساختہ میزائل PL-15کا معاہدہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یوں تو پاکستان نئی

جنریشن کیلئے بہت سے میزائل خریدے گا مگر ایک خاص میزائل بہت اہمیت کا

حامل ہے جو کہ فضا سے فضا میں مار کرتا ہے، یہ میزائل چینی ساختہ ہے۔ یہ

میزائل لانچ ہونے سے پہلے حدف کی معلومات اویکس طیاروں کے علاوہ زمین

پر موجود ریڈاروں اور سیٹلائٹ سے بھی لے سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق

چین جلد ہی پاکستان کو یہ میزائل فراہم کرے گا۔اس میزائل کو چین نے اپنے جدید

طیاروں کیلئے بنایا تھا۔ یہ ایک لانگ رینج گائیڈڈ میزائل ہے جو ہوا سے ہوا میں

مار کرتا ہے ۔یہ میزائل 150KM تک کسی بھی فضائی ہدف کو انتہائی درستگی

سے نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے. یہ میزائل اپنی طاقتور راکٹ موٹر کی

وجہ سے لمبے فاصلے تک ماک 4 کی رفتار سے پرواز کر سکتا ہے.اس میزائل

کو فضائی ٹارگٹس کیلئے سنگین خطرہ بھی قرار دیدیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس میں

مزید بتایا گیا ہے کہ یہ چائنہ نے خود بنایا ہے، فضا سے فضا میں مار کرنے والا

جدید ترین میزائل دنیا میں چند ممالک کے پاس ہے۔ یہ میزائل چین کاجدید ترین

میزائل ہے اور انکے تمام جدید طیاروں کے استعمال میں ہے۔پاکستان انکو JF-17

طیاروں کے بلاک 3 میں استعمال کا خواہشمند تھا لیکن اب ان میزائلز کو JF-

17کے بلاک ٹو یعنی موجود طیاروں میں بھی نصب کیا جائے گا۔یہ میزائل بھارت

کے جدید دفاعی صلاحیت کی راہ میں مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔واضح رہے یہ

ایک ایسا میزائیل ہے جسے ہدف تک پہنچے سے دشمن کا کوئی بھی حفاظتی نظام

نہیں روک سکتا۔اس میزائیل کی خریداری کے بعد جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا

مقابلہ کرنا اور بھی آسان ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں