65

پاکستان میں خود کو دنیا میں سب سے زیادہ محفو ظ سمجھ رہا ہوں ، وین پارنیل

Spread the love

کراچی ( سٹاف رپورٹر)جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ

کے آل راؤنڈر وین پارنیل نے کہا ہے وہ پاکستان میں اپنے آپ کو دنیا میں سب

سے زیادہ محفوظ سمجھ ر ہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسلام آباد

یونائیٹڈ کو ہی دیے گئے اپنے انٹرویو میں وین پارنیل کا کہنا تھا میں جب سے

پاکستان کی سرزمین پر پہنچا ہوں تب سے لو گو ں سے متاثر ہورہا ہوں۔ہم جب

بھی اپنے کمرے سے باہر نکلتے ہیں تو لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ کیا ہمیں کسی

چیز کی ضرورت تو نہیں ہے۔میں پاکستان میں اپنے آپ کو دنیا میں سب سے زیادہ

محفوظ سمجھ رہا ہوں۔میں نے ماضی میں پاکستان کا دورہ کرنیوالی جنوبی افریقی

ٹیم کے کھلاڑیوں سے یہاں لوگوں کی مہمان نوازی کے بارے میں پہلے ہی بہت

کچھ سنا ہوا تھا، لیکن اب یہ تجربہ کرکے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ آلراؤنڈر نے کہا

پاکستانیوں میں کرکٹ کے حوالے سے بہت جوش و جذبہ ہے جس کی مثال 2017

میں ہونیوالی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے دوران برمنگھم میں پاکستان اور

جنوبی افریقہ کے درمیان ہونیوالے میچ تھا جس میں ایسا محسوس ہورہا تھا ہم

پاکستان میں کھیل رہے ہیں۔ کراچی میں میچز کے انعقاد اور سکیورٹی کا تمام تر

سہرا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں