67

ٹوبہ ٹیک سنگھ،مضر صحت کھانا کھانے سے ماں3 بیٹیوں سمیت جاں بحق وزیراعلیٰ نے رپورٹ

Spread the love

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نمائندہ خصوصی) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مضر صحت کھانا کھانے

سے ماںتین بیٹیوں سمیت جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے

نواحی علاقے میں زہریلا کھانا کھانے سے ماں اور تین بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے کی مختلف پہلوئوں

سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے، دیکھا جائے گا کہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی،

اس حوالے سے علاقہ مکینوں سے بھی معلومات اکٹھا کی جارہی ہیں۔ لاشوں کو

پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب

سردار عثمان بزدار نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماں اور 3بیٹیوں کی اموات پرنوٹس

لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں