54

بھارتی فضائیہ بوکھلاہٹ کی شکار، غباروں کوپاکستانی جہازسمجھ کرمیزائل داغ دیا

Spread the love

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) سانپ کا ڈرا رسی بھی ڈر جاتا ہے ،بھارت اپنے پانچ

جہازگنوانے کے بعداب غباروں کو میزائلوں سے نشانہ بنا رہا ہے۔ پاکستان سے

ہیپی برتھ ڈے کے غبارے اڑتے ہوئے بھارتی سرحد کے اندرچلے گئے جس

پربھارتی فضائیہ نے اسے پاکستانی جہازسمجھ کراپنے سخوئی30طیارے فضا میں

بھیج دیے اوران طیاروں نے بھی اس غبارے کو پاکستانی جہاز سمجھ کر پہلے اس

پرگولیاں برسائیں اورپھرہواسے ہوامیں مارکرنیوالامیزائل داغ دیا۔تفصیلات کے

مطابق پاکستان سے چندگیس والے غبارے اڑتے ہوئے بھارتی سرحدکے اندرچلے

گئے جس پربھارت کوگمان گزراکہ یہ پاکستانی طیارہ ہے اوربھارت نے اپنے

سخوئی30جہازان غباروں کوگرانے کیلئے بھیج دئیے اوربھارتی پائلٹ بھی نہیں

جان پائے کہ وہ طیارہ نہیں غبارے ہیں اورغباروں پرگولیاں برساتے رہے، جب

بھارتی فضائیہ گولیوں سے غباروں کونشانہ بنانے میں ناکام رہی تو فضا سے فضا

میں مارکرنیوالامیزائل داغ دیا اس میزائل سے غبارے پھٹ گئے لیکن تب بھی

بھارتی فضائیہ نے انہیں پاکستانی جہاز سمجھ کر ہی خوشی مناتے ہوئے اپنی

حکومت کو خبر دی کہ بھارت نے پاکستانی جہازمارگرایا ہے لیکن بعد میں انہیں

معلوم ہواکہ وہ کوئی جہاز نہیں بلکہ25روپے والے ہیپی برتھ ڈے کے غبارے تھے

جنہیں گرانے کیلئے بھارت نے بیش قیمت میزائل ضائع کردیا۔بھارت میں سماجی

رابطہ کی ویب سائٹس پریہ خبرگردش کرتی رہی کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستانی

طیارہ گرا دیا ہے لیکن بعد میں بھارت کو ہزیمت کاسامناکرناپڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں