98

ودہولڈنگ ٹیکس پر چھوٹ، ڈیوٹی ڈرابیک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن)وفاقی حکومت کی جانب سے برآمد کنندگان کو ریفنڈز کی ادائیگی
کے لیے جاری کردہ 80 ارب روپے کے بونڈزسے حاصل ہونے والے منافع پر ود ہولڈنگ ٹیکس
سے چھوٹ دیے جانے کا امکان ہے اور وزارت خزانہ نے ڈیوٹی ڈرا بیک بونڈ رولز 2019 جاری
کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دستیاب دستاویز کے مطابق وزارت خزانہ نے ڈرابیک آف لوکل ٹیکسزولیویز(ڈی ایل ٹی ایل) کے
واجبات کی سیٹلمنٹ کے بعد ان کی ادائیگی کے لئے بونڈز جاری کرنے کا پراسیس شروع کردیا ہے
اور دوسرے ضمنی فنانس بل کی منظوری کے بعد صدر کے دستخطوں سے ایکٹ کی صورت نفاذ
کے بعد یہ بونڈ جاری کیے جائیں گے۔

ایف بی آر حکام نے بتایا وزارت خزانہ کی جانب سے اس بارے میں اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی
ہے جو پورے کرکے وزارت خزانہ کوسمری بھجوائی جاچکی ہے اور اس بارے حتمی فیصلہ حکومت
نے کرنا ہے اگر فنانس بل میں ترمیم کے ذریعے ود ہولڈنگ ٹیکس سے چھوٹ دی جاتی ہے تو اس پر
عملدرآمد کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں