51

نظام شمسی کے2 سیاروں نے بھارتی فوج کو ’’ماموں‘‘ بنا دیا

Spread the love

نظام شمسی کے دو سیاروں نے جدید ترین آلات اور ہتھیاروں سے لیس بھارتی فوج

کو ماموں بنا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لداخ میں چینی سرحد پر سیارہ زہرہ کی

غیر معمولی تابناکی نے بھارتی سورمائوں کے ہوش اڑا دئیے اور بھارتی آرمی

دوسیاروں کو دیکھ کر حواس باختہ ہو گئے۔زہر ہ کے ساتھ مشتری نے بھی بھارتی

سورمائوں کو چوکنا کر دیا،معمول سے زیادہ روشن اور واضح سیاروں کو

دیکھتے ہی وائر لیس شور مچانے لگے اور رپورٹیں بڑوں تک پہنچے لگیں اور

بھارتی فوج سیارہ زہرہ اور مشتری کو چینی ڈرون سمجھ کر 6 ماہ تک نگرانی

کرتی رہی اور 239بار بھارتی سرحد کی خلاف ورزی کی رپورٹ بھی کی۔تاہم

6ماہ بعد اصل صورتحال واضح ہوئی تو بھارتی فوجی افسر ایک دوسرے سے ہی

منہ چھپانے پر مجبور ہو گئے۔

بھارتی فوج /ماموں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں