73

اسرائیل پاکستان دشمن ، تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، حکومت کا اعلان

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) ایوان بالا سینیٹ میں حکومت نے اسرائیل کو
تسلیم کرنے کے حوالے سے رپورٹس کو مسترد کردیا اوراعلان کیا اسرائیل
پاکستان کا دشمن ہے اسکو تسلیم کرنا اور دوستی کرنے کی آئین اور دین اجازت
نہیں دیتے، اسرائیل سے دوستی کرنیوالے کو دریا برد کر دیں گے،

ہم نے مل کر بھارت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ سے پاکستان پر حملے کو ناکام بنایا ہے۔
سینیٹر مشتاق احمد کے عوامی اہمیت کے معاملہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت
برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا مزید کہنا تھا ماضی میں کسی حکومت نے اسرائیل
کو تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی اب کوئی ایسا کر سکتا ہے،

موجودہ حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی جو اسرائیل سے دوستی کی
بات کریگا عوام حکومت اس کے پرخچے اڑا دینگے۔ میڈیا اور اپوزیشن قوم کو تقسیم نہ کریں۔

دریں اثنائ سینیٹ میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی کیخلاف
متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی گئی۔ قرارداد میں جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر پر پابندیوں،
کریک ڈائون اور انکے دفاتر سیل کئے جانے کی شدید مذمت کی گئی ،

حکومت سے مطالبہ کیا گیا جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر پر پابندی کے خاتمہ، سیاسی رہنمائوں کی فوری رہائی اور کریک ڈائون روکنے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے۔

سینیٹ اجلاس میں یہ قرارداد جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے قرارداد پیش کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں