68

شہریارمنور کی منگیتر ہالا سومرو کو واجبی اور بدصورت کہنے والوں پر ماڈل متیرا پھٹ پڑیں

Spread the love

لاہور(فلم رپورٹر) اداکار شہریارمنور کی منگیتر ہالا سومرو کو واجبی اور

بدصورت کہنے والوں پر ماڈل متیرا پھٹ پڑیں۔شہریار منور کی منگنی کی تصاویر

گزشتہ روز سوشل میڈیاپر وائرل ہوئیں۔ شہریار منور نے ہالا سومرو سے منگنی

کی ہے جو پیشے سے ڈاکٹر ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر ہالا سومرو کو واجبی شکل و

صورت اور خوبصورت چہرہ نا ہونے کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا

ہے۔ایک صارف نے ہالا کی واجبی صورت پر اپنے دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے لکھا منگیتر کم جن زیادہ لگ رہی ہے، جب کہ کچھ صارفین نے اپنے ہی اندازے

لگاتے ہوئے کہا کہ شہریارنے اپنے گھروالوں کے دباؤ میں آکرمنگنی کی ہے، وہ اس لڑکی کا ساتھ پاکر بالکل خوش نہیں لگ رہے۔کچھ صارفین نے ہالا سومرو کے چہرے پر تنقید کی کہ لڑکی ذرا خوبصورت نہیں ہے، ماہ رخ نامی صارف نے

شہریار منور کو نئی زندگی کی مبارکباد دی تاہم اس کے ساتھ یہ بھی کہہ دیا شہریارآپ بہت خوبصورت ہیں اوریہ لڑکی آپ کے ساتھ بالکل بھی نہیں جچ نہیں رہی جب کہ ایک اور صارف نے ہالا کو عجیب سی قراردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں