80

بی بی سی ریڈیو نے مائیکل جیکسن کے گانوں پر پابندی لگا دی

Spread the love

نیویارک(جے ٹی این آن لائن)امریکہ کے پاپ گلوکار مائیکل جیکسن نے
عالمی سطح پر ایسی شہرت پائی کہ کم ہی لوگوں کے حصے میں آتی ہے۔

ان کی موت کے بعد بھی ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے لیکن اب
ایک ڈاکومنٹری میں ان کی کم عمر لڑکوں کے ساتھ بدفعلیوں اور ایک لڑکے
ساتھ شرمناک شادی کی ایسی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں کہ ہر سننے والا دم
بخود رہ جائے۔

دی مرر کے مطابق 4گھنٹے دورانیے کی اس ڈاکومنٹری کا نام’ ’لیونگ نیورلینڈ‘ ‘ہے، جس کا پریمیئر امریکی ریاست اوٹاہ کے پارک سٹی میں ہونے والے سن ڈانس فلم فیسٹیول میں کیا گیا اور یہ ڈاکومنٹری ایچ بی او اور چینل 4کی مشترکہ پروڈکشن تھی اور دونوں چینلز پر بیک وقت نشر کی گئی۔

آنجہانی پاپ گلوکار پر بچوں کے ساتھ بدفعلیوں کے پے درپے الزامات سامنے آنے پر بی بی سی ریڈیو 2نے ان کے گانے اپنی ’پلے لسٹ‘ سے ہٹانے اور آئندہ نشر نہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں