53

عالمی برادری کو دیکھنا ہوگا جنگ کی آوازیں کہاں سے آرہی ہیں،ملیحہ لودھی

Spread the love

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے خبردار کیا ہے

کہ بھارت کے ساتھ تنا ئو سے افغان امن کے لیے کی جانے والی کوششوں پر غیر

دانستہ اثرات مرتب ہو سکتے ہیں،منگل کو امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے

ایک انٹرویو میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ پاک بھارت

کشیدگی ہماری ساری توجہ مشرقی سرحدوں پہ مبذول کرادیتی ہے،اقوام متحدہ میں

پاکستان کی مستقل مندوب نے واضح کیا کہ پاک بھارت کشیدگی خطے کے وسیع

تر مفاد میں نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر برصغیر میں

دیرپا امن کا حصول بھی ممکن نہیں ہے،عالمی برادری بھارت کو مذاکرات پر

لانے کے لیے دبا ئوڈالے،ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کودیکھنا ہوگا

اس وقت امن کے لیے کون کھڑا ہے، عالمی برادری کو دیکھنا ہوگا جنگی آوازیں

کہاں سے آرہی ہیں،پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کامئو قف پاکستانی

عوام کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے، پاکستانی عوام جنگ کی طرف نہیں جانا

چاہتی،ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان پڑوسی ملک افغانستان میں امن کی

بحالی دیکھنا چاہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں