71

جنگ مسئلے کا حل نہیں، پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے میں مثبت کردار کیلئے تیار ہیں ،چین

Spread the love

چین کے ڈپٹیچیف آ ف مشنز اور چین پا کستان اقتصا دی را ہداری ( سی پیک) کے

نائب ہیڈ لی جان ژا نے کہاہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، دونوں ممالک

آپس کے مسائل کا حل ڈائیلاگ کے ذریعے حل کرے،چین پاک بھارت موجودہ

کشیدگی ختم کرنے میں مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہے جبکہ سینیٹر رحمان

ملک نے کہا کہ جنگ پورے خطے کو بری طرح متاثر کرے گی،پاک چین دوستی

بڑھتی جارہی ہے جو روز بروز مضبوط ہوتی جا رہی ہے،یہ دوستی دشمن سے

برداشت نہیں ہوپارہی ۔منگل کو چین کے ڈپٹی چیف آ ف مشنز اور سی پیک کے

نائب ہیڈ لی جان ژا نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر داخلہ سینیٹر

رحمان ملک سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔ سینیٹر رحمان ملک اور لی جان ژا

نے پاک چائینہ تعلقات سمیت موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور

سینیٹر رحمان ملک اور لی جان ژا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی

کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے چین کے ڈپٹی

چیف آ ف مشنز اور سی پیک کے نائب ہیڈ لی جان ژا نے کہا کہ جنگ کسی

مسئلے کا حل نہیں، دونوں ممالک آپس کے مسائل کا حل ڈائلاگ کے ذریعے حل

کرے،چائینہ کی ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ خطے میں امن و امان اور ترقی

ہو،چائینہ پاکستان و بھارت کے درمیان موجودہ کشیدگی ختم کرنے میں مثبت کردار

ادا کرنے کو تیار ہے۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی

کے رہنما و سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ امن و امان کے بغیر

ترقی ممکن نہیں، جنگ پورے خطے کو بری طرح متاثر کرے گا،سی پیک جس

انداز سے ترقی کر رہا ہے ، پاک چائنہ دوستی بڑھتی جارہی ہے، دشمن سے

برداشت نہیں ہورہا ہے،سی پیک انشااللہ دن بدن ترقی کرے گا اور پاک چین دوستی

مزید مضبوط ہوگی،پاک چین تعلقات مثالی ہے جس پر دونوں ملکوں کے حکومتوں

اور عوام کو فخر ہے،پاک چین دوستی دہائیوں پر محیط ہے جو روز بروز مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں