59

ترک صدر کو بھارت سے پاکستان جیسے اقدامات کی امید

Spread the love

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے اور ثالثی کا
کردار ادا کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہاہے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا پاکستانی اقدام قابل تعریف ہے،

بھارت کی طرف سے بھی ایسے ہی اقدامات کے منتظر ہیں، ترکی کے دونوں ممالک کےساتھ گہرے تعلقات ہیں،
کشیدگی بڑھانے اور شعلوں میں ایندھن ڈالنے سے کسی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا،

ترک اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے صوبہ طرابزون میں انتخابی ریلی کے دوران
کہا میری دو روز قبل پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی۔

ترکی کے پاکستان اور بھارت کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں،دونوں ممالک کے درمیان کشید گی کم کرانے کے لیے
تیار ہیں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں