58

ہسپانوی حکومت بریگزٹ کی صورت میں چار لاکھ برطانوی باشندوں کورہائش کےاجازت نامے جاری کر دے گی

Spread the love

ہسپانوی حکومت ہارڈ بریگزٹ کی صورت میں اسپین میں مقیم تقریبا چار لاکھ برطانوی باشندوں کو

مستقل رہائش کے باقاعدہ اجازت نامے جاری کر دے گی۔ میڈرڈ حکومت بریگزٹ سے متعلق اپنی

پالیسی کا اعلان کر ے گی۔اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ سے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی

رپورٹوں کے مطابق ہسپانوی روزنامے ایل پائس نے آج اپنے آن لائن ایڈیشن میں حکومتی ذرائع کے

حوالے سے لکھا کہ اسپین اپنی پوری کوشش کر رہا ہے کہ وہ برطانیہ کے یورپی یونین سے آئندہ

اخراج کے لیے ہر حوالے سے تیار رہے۔برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے یورپی یونین کے ساتھ

بریگزٹ سے متعلق ایک باقاعدہ معاہدہ طے تو کر لیا تھا لیکن لندن میں ملکی پارلیمان نے ابھی تک

اس معاہدے کی منظوری نہیں دی۔ دوسری طرف اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ برطانیہ اپنے اب

تک کے اعلان کردہ پروگرام کے مطابق 29 مارچ تک یورپی یونین سے نکل جائے گا۔برطانیہ کے

یورپی یونین سے اخراج کے لیے بریگزٹ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے لیکن اگر لندن کو یونین

کے ساتھ کسی ڈیل کے بغیر ہی بریگزٹ پلان پر عمل کرنا پڑا، تو اس کے لیے ماہرین ہارڈ بریگزٹ

کی اصطلاح استعمال کر رہے ہیں۔ہسپانوی اخبار ایل پائس کے مطابق میڈرڈ حکومت نے اپنی سیاسی

تیاریوں میں یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ اگر برطانیہ کا یونین سے اخراج ہارڈ بریگزٹ ہوا، تو اسپین

اپنے ہاں مقیم تقریبا چار لاکھ برطانوی شہریوں کو ملک میں مستقل رہائش کے سرکاری پرمٹ جاری کر دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں