57

نادرا کو وزارت داخلہ کے نام سے جعلی خطوط موصول

Spread the love

اسلام آباد(خبر نگار )نادرا کو وزارت داخلہ کے نام سے جعلی خطوط موصول ہونے کا انکشاف ہو

اہے،وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو تحقیقات کے لئے مراسلہ لکھ دیا، نادرا کو افغان مہاجرین کے

شناختی کارڈ بحال کرنے کے لئے 6 جعلی خطوط موصول ہوئے۔ذرائع کے مطابق نادرا کو وزارت

داخلہ کے نام سے جعلی خطوط موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس حوالے سے نادرا کو افغان

مہاجرین کے شناختی کارڈ بحال کرنے کے لئے 6 جعلی خطوط موصول ہوئے،ایک جعلی خط پر 4

افغان خاندانوں کے 12 باشندوں کے شناختی کارڈ بحال کئے گئے، چھ جعلی خطوط کے ذریعے

درجنوں دیگر حساس افغان باشندوں کے شناختی کارڈز بحال کئے گئے۔ اس حوالے سے نادرا نے

وزارت داخلہ کو افغان باشندوں کے شناختی کار ڈ بحال کرنے سے آگاہ کیا۔ وزارت داخلہ نے نادرا

کے خط پر تحقیقات کیں تو وزارت داخلہ کے اپنے خطوط جعلی نکلے،2017 سے 2018 کے دوران

وزارت داخلہ کے 6 جعلی خطوط نادرا کو موصول ہوئے،وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو تحقیقات

کے لئے مراسلہ جاری کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں