58

فلم نگری میں میری آمد حادثاتی،پہلی ہی فلم سے شہرت مل گئی،ریماخان

Spread the love

اداکارہ ریماخان نے کہاہے فلم انڈسٹری میں میری آمد حادثاتی طور پر تھی کیونکہ میں نے کبھی

اس بارے میں نہیں سوچاتھا لیکن مجھے اس پر بہت فخرہے۔ہمارے شعبے میں اکثر لوگ صرف

پیسے اور شہرت کے پیچھے ہی بھاگتے ہیں لیکن ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں۔

مجھے پندرہ سولہ سال کی عمر میں ہی پہلی فلم ’بلندی‘ سے شہرت مل گئی۔’’بلندی‘‘کے ڈائریکٹر

محمد جاوید فاضل تھے ۔ میں بچپن میں شرارتی نہیں بلکہ کم گو تھی، میرے ابا بہت اچھی گفتگو کے

ماہر تھے جن سے بہت کچھ سیکھا۔ پیدا لاہور میں ہوئی لیکن تعلیم ملتان کانونٹ سے حاصل کی۔ ہم

چار بہنیں اور ایک بھائی ہیں۔ میری ایک بہن نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے بینکنگ میں ماسٹرز کیا۔

مجھے بھی پڑھنے کا شوق تھا لیکن اپنے بہن بھائیوں کو زیادہ پڑھایا۔ میں نے بچپن میں والدین کو

کبھی تنگ نہیں کیا۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ پہلی ہی فلم سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاؤں

گی۔ میں اورشان آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

میں نے اپنے خواب سمیٹ کردوسروں کے سپنے پورے کئے۔ ابا کومیرے شوبز میں جانے کا

افسوس تھا جسے میں نے اپنے عمل سے درست ثابت کیا۔ میں نے ہمیشہ اپنی ذات کی نفی کی،

اپنے آپ سے جنگ جیتنا دنیا کا سب سے مشکل کام ہے۔ ہررات سونے سے پہلے اپنااحتساب کرتی ہوں

میں پڑھی لکھی نہیں لیکن مجھے معلوم ہے اپنی عزت کیسے کرانی اور دوسروں کی کیسے کرنی ہے

برائی کو برائی نہیں اچھائی سے ختم کیا جاسکتا ، میں دوسروں میں غلطیا ں تلاش نہیں کرتی،

میرے دل میں رازوں کا خزانہ چھپا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں